Quotes in urdu

کسی خوش نصیب کا مل جانا خوش نصیبی ہوتی ہے۔

صدا سے پہلے خیرات کا ملنا، کمال فقیر کا نہیں، کمال سخی کا ہے۔

لذت کا انجام بالعموم ندامت کے آغاز پر ہوتا ہے۔

امید کھبی مایوس نہیں کرتی، صرف خواش مایوس کرتی ہے۔

جب ظالم ظلم کرنے کو اپنا حق سمجھنے لگے تو اس سے یہ حق چھین لینا چاہئے۔

ہر کھنڈر ماضی کا ایک شہر ہوتا ہے اور ہر شہر مستقبل کا کھنڈر ہوتا ہے۔

بلندی اور پستی میں ایک یہ قدر مشترک ہے کہ بلندی کے بلند ہونے اور پستی کے پست ہونے کی کوئی حد نہیں۔

مصلحت جان لینے کے بعد حکم ماننا دراصل ایک مشورہ ماننے کے مترادف ہے۔

انسان جب تک اپنا مول نہیں لگاتا، انمول کہلاتا ہے۔

ہر شخص اپنی تنہائی میں یا بہت طاقتور ہوتا ہے یا بہت کمزور۔

سکون حاصل کرنے کی تمنا کا دوسرا نام سکونی ہے۔

برائی میں کشش صرف اس وقت ہے جب تک اسے اختیار نہیں کر لیا جاتا۔

آزمائش اگر آپ کا یقین چھین لینے میں ناکام رہی ہے تو آپ کامیاب ہیں۔

ہر اختلاف تضاد نہیں ہوتا کیونکہ اختلاف راستوں کا ہوتا ہے اور تضاد منزلوں کا۔

ہمارے درست موقف بھی اس لمحے ہونا شروع ہو جاتا ہے جس لمحے صرف اپنے ہی موقف کو درست سمجھنے لگتے ہیں۔

کون بلند ہے؟ کون پست ہے؟ سبھی کے پاؤں زمین پر ہیں۔ بلندی، نگاہ کی بلندی ہے اور پستی، فکر کی پستی۔

اندھیرا دیکھنے کے لئے بھی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے اور روشنی کا تعلق بینائی سے ہے۔

جوانی میں اس قدر تیز نہ چلو آگے بڑھاپا ہے۔

غریب وہ ہوتا ہے جو سچ کی دولت سے محروم ہو۔

عقل، بروقت عقل استعمال کرنے کا نام ہے۔

بد صورت شخص وہ ہوتا ہے جس کی تنہائی بد صورت ہو۔

ہم سب رہتے ایک ہی دنیا میں لیکن ہم سب کی دنیا الگ الگ ہے۔

خود کو عبرت نہ بننے دینا بھی ایک صلاحیت ہے۔

دولت کی ناہموار تقسیم، قوم کی تقسیم کر دیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *