Skin Whitening Home Remedies In Urdu

Skin Whitening Home Remedies In Urdu

عید سے پہلے دلکش نظر آئیں

عید خوشیوں بھرا تہوار ہوتا ہے۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ عید کے دن سب سے الگ اور سب سے خوبصورت نظر آئے۔ خاص طور پر خواتین کی تو یہی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن چونکہ گرمیوں کے دنوں میں چہرے پر ایکنی پمپلز نمودار ہوجاتے ہیں اور کلر بھی ڈھل پڑجاتا ہے۔ لیکن آپ پریشان نہ ہو۔ کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسی سکن وائٹنگ ریمیڈی بتائیں گے، جو آپ کی عید کا دن اسپیشل بنا دے گا۔ عید سے دو دن پہلے یہ ریمیڈی استعمال کریں اور عید کے دن نہایت حسین اور گورے گورے نظر آئیں۔

کلینسنگ چہرے کی صفائی

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ چھوٹا کپ گرم دودھ کا لے لیں۔ کچا دودھ لے کر اس کو گرم کر لیں۔ اور پھر اس گرم دودھ میں آپ روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر اپنے چہرے پر اچھی طرح ملیں۔ چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح آپ نے ملنا ہے۔ رویئ کا ٹکڑا دودھ میں بھگو کر اچھی طرح اپنے چہرے پر ملتے رہیں جب آپ دیکھتے ہیں کہ روئی کا ٹکڑا کالا ہوگیا ہے اور چہرے کے تمام میل مٹی ختم ہوگیا ہے۔ اس طرح اسکن نہایت نرم و ملائم اور گوری ہو جائے گی۔ رنگ گورا کرنے کا یہ بہت ہی کارآمد نسخہ ہے۔

سکربنگ

اس کے لئے ہم سکرب تیار کریں گے۔ آپ شیشے یا پلاسٹیک کی صاف پیالی لے کر اس میں ایک سے دو چمچ تازہ دہی ڈالیں۔ دہی آپ نے باسی نہیں لینی تازہ دہی لینی ہے۔ اس میں ایک چمچ چاولوں کا آٹا ڈالیں، اچھے والی باسمتی چاول لیکر گرائینڈ کریں اس کا آٹا بن جائے گا۔ پھر اس کو آپس میں اچھی طرح مکس کرلیں۔ دہی اور چاول کا آٹا دونوں ایسی چیزیں ہیں جن میں سکربنگ کوالٹی موجود ہوتی ہے اور یہ آپ کے چہرے کو فریش کردے گا اور آپ کے چہرے سے میل مٹی کو ختم کر دے گا۔
اس کو میکس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ سکرب آپ ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں اس طرح سے مساج بھی کرے تاکہ یہ آپ کے سکن میں جذب ہو۔ اور تمام جو ڈیڈ سکن سیلز ہیں، جو آپ کے سکن میں موجود ہو ختم ہوجائے۔ دو منٹ تک اس کا مساج کرنا ہے۔ اس سے آپ کے سکن پر شائننگ آجائیگا۔ پھر آپ اپنی سکن سادہ پانی سے دھولیں۔ لیکن آپ نے صابن استعمال نہیں کرنا۔

چہرے کا مساج

اس کے لیے آپ ایک چمچ بادام کا پاؤڈر لے لیں۔ تین یا چار عدد بادام لے کر گرائنڈ کر لیں، یہ ایک پاوڈر بن جائے گا کہ پھر اس میں ایک چمچ ایلو ویرا کا گودا ڈال دیں۔ ایلوویرا کا ایک پتہ لے کر اس کو چھیل کر کاٹ دیں اس کا گودہ نکل جائے گا۔ اب اس میں زیتون کے تیل کے تین سے چار قطرے ڈال دیں۔ پھر ان تمام اجزا کو خوب اچھی طرح مکس کرلیں۔ یہ ایک پیسٹ بن جائے گا۔ اسے اپنے چہرے پر مساج کریں۔ ایلوویرا جیل آپ کے چہرے کو ٹائٹ اینڈ برایئٹ بنا دے گا۔ جبکہ زیتون کا تیل چہرے کو بہت پیاری چمک عطا کرے گا۔ بادام کا پاوڈر چہرے کو قدرتی طور پر بلیچ کرکے فیئر اینڈ برایئٹ بنا دے گا۔ پانچ منٹ تک اس کا مساج کریں۔ مساج کرنے کے بعد اپنے چہرے کو ٹشو سے صاف کرلیں۔ لیکن اس کے بعد آپ نے سکن کو دھونی نہیں ہے۔

سکن وایئٹنگ پیک

اس کے لیے آپ ایک صاف پیالی لے لیں اور اس میں ایک چمچ ملتانی مٹی کا پاؤڈر ڈالیں۔ پھر اس میں ایک چمچ کے برابر آلو کا فیسٹ ڈال دیں۔ آلو کو دھو کر چھیل کر اس کو گرائنڈ کرلیں تو اس کا پیسٹ بن جائے گا۔ لیکن اس کا فوری استعمال کریں کیونکہ یہ کالا بن جاتا ہے۔ پھر اس میں آدھی چمچ شہد ڈال دیں۔ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ ابھی اس میں لیموں کا فریش رس ڈالیں۔ لیموں کو دو حصوں میں کاٹ لیں اور ایک حصے کا رس نچوڑ کے اس میں ڈالیں۔ لیموں کے بیج کو نکال کر ان کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس سے ایک پیسٹ بن جائے گا۔ اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں۔ یہ آپ کے چہرے کو قدرتی طور پر پھر بلیچ کرکے فیر بنائے گا۔ اس کو اپنے چہرے پر لیپ کر لیں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کو آپ گردن پر بھی لگا سکتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے چہرے کو صاف دھویئں۔

فیس ٹونہ

شیشے یا پلاسٹک کے ایک صاف پیالی میں باسمتی چاول کے دو چمچ ڈالیں۔ پھر آپ ان کو پانی میں بھگو دیں۔ اور ایک گھنٹے کے لئے اس پیالی کو ایسا پڑا رہنے دیجئے۔ پھر کسی اور پیالی میں اس پانی کو چھان لیں۔ اس میں سے صرف پانی لینا ہے۔ یہ ایک سکن وائٹننگ تیار ہیں۔ اس کا استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک رویئ کا ٹکڑا لے لیں۔ اور اس کو پانی میں ڈبو کر اپنے چہرے پر ملیں۔ اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد اپنے چہرے کو سادہ پانی سے دھوئیں۔
یہ بہت ہی آسانی سے تیار ہوا ہے اور بہت کام کا ٹونہ ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے سکن کو گورا کرے گا بلکہ آپ کے سکن کو خوب چمکدار بنا دے گا۔
عیدسے دو دن پہلے اس ریمیڈی کو گھر میں ضرور ٹرائی کریں آپ کو کسی بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اس کے ساتھ ہی فیشل یا بلیچ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی اور عید کے دن آپ سب سے خوبصورت نظر آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *