Remove Upper Lips Hair Home Remedies In Urdu

Remove Upper Lips Hair Home Remedies In Urdu

غیر ضروری بالوں کا خاتمہ

آج ہم آپ کو آپ اپر لفس یعنی ہونٹ کے اوپر بالوں کو صرف سات منٹ میں ختم کرنے کی زبردست ہوم ریمیڈی کے بارے میں بتائیں گے۔ یہ ایک ایسی ہیئر ریموول ریمیڈی ہے جس کے صرف چند بار کے استعمال سے ہونٹ کے اوپر بال ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے۔

اس ریمڈی کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ شیشے کا ایک صاف پیالہ لے لیں۔ اور اس میں آپ سب سے پہلے ایک چمچ کارن فلور ڈالیں۔ کارن فلور میں سکن پر موجود غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اب اس میں آدھا چھوٹا چمچ میٹھا سوڈا ڈالیں۔ بیکنگ سوڈا آپ نے لینا ہے بیکنگ پاؤڈر نہیں لینا۔ میٹھا سوڈا سکن کی دلکشی کیلئے لیے بیسٹ ریمیڈی ہے۔ اس کے استعمال کرنے سے فالتو بالوں کے جڑیں کمزور ہوجائیں گی۔ اور آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔ سکن صاف شفاف ہو جائے گی۔

اب آپ اس میں ویسلین کی ایک چھوٹی چمچ ڈالیں۔ ویسلین سکن کے لئے بہت اچھی چیز ہے۔ جو کہ آپ کو کسی بھی جنرل سٹور سے آسانی سے مل سکتی ہے۔ یہ سکن کو سوفٹ اور فیئر بھی بناتی ہے۔

اب اس میں ایک لیموں کا رس ڈال دیں۔ لیموں کو دو حصوں میں کاٹ دیں اور دونوں حصوں کا رس پیالی میں اچھی طرح نچوڑ دیں۔

یہ ریمیڈی بہت اچھی ہے۔ اس سے نہ صرف صرف غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ہوجائے گا بلکہ اس سے سکن بھی فئیر ہوجائے گی۔ لیموں کے استعمال سے آپ کی سکن فئیر ہوگی۔ اس میں موجود سٹرک ایسڈ غیر ضروری بالوں کو ختم کرے گا۔ اب یہ تمام اجزاء اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہ ایک کریم کے فارم میں آجائیں گے۔

اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ اس کریم کو انگلی کی مدد سے سے ہونٹ کے اوپر بالوں پر لگائیں اس طرح لگائیں کہ سارے بال کور ہوں۔ پھر آپ سات منٹ تک انتظار کریں۔ اور سات سے دس منٹ کے بعد کسی سٹک کی مدد سے یہ کریم اتار دیں۔ اس سے فالتو بال اتر جائیں گے۔ سکن بالکل صاف ہو جائے گی۔ اس طرح  چند بار کے استعمال سے فالتو بال ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں گے۔ اس کو پندرہ دن میں ایک سے دو بار ضرور استعمال کریں اور دو ماہ تک یہ عمل جاری رکھیں۔ ان شاءاللہ بہت فائدہ ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *