Islamic Quotes in Urdu

Islamic Quotes in Urdu

کتاب کے بارے میں

کتاب کے بارے میں ایک مفکر کا مقولہ ہے کہ اگر مجھے بادشاہ بنا دیا جائے اور پڑھنے کی اجازت نہ ہو تو میں ایسی بادشاہت کی ہر گز قبول نہیں کروں گا۔

ایک جاہل بادشاہ سے وہ غریب بہتر ہے جو تنہا رہ کر کتاب پڑھتا ہو۔

دنیا کے تمام نظام کا دارو مدار علم پر ہے اور علم کا دارو مدار کتاب پر ہے۔

تمام حکماء اور عقلاء اس پر متفق ہیں کہ عقل سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اور علم سے بڑھ کر کوئی کمال اور دولت نہیں۔

قرآن مجید بھی ایک کتاب ہے جو دنیا و آخرت کے تمام علوم کا خزانہ اور سر چشمہ ہے۔

تمام انسانی اعمال کے پیچھے کتاب اور علوم کار فرما ہے۔

کتاب نے طالبان علم کی اعانت میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے مخفی اور پوشیدہ نہیں۔

کتاب کے بغیر کوئی بڑا عالم، مفتی، علامہ، محقق، مؤرخ، فلاسفر، مفکر، ریاضی دان اور سائنسدان پیدا نہیں ہوسکتا۔

عالم کا قول ہے کہ دنیا پر درحقیقت کتابیں ہی حکمرانی کر رہی ہیں۔

کتاب ہی آپ کو ہزاروں اور لاکھوں انسانوں سے خاموش ملاقات کراتی ہے۔

ماہرین علوم و فنون کے سینکڑوں سال کے تجربات کا حاصل کتاب ہی بتا سکتی ہے۔

ایک سائنس دان اور عالم کی عمر بھر کی محنتوں اور کاوشوں کا نچوڑ چند لمحات میں کتاب ہی پیش کرسکتی ہے۔

موجودہ انسانی ترقی میں بھی کتاب کے اوراق کا بہت بڑا دخل ہے۔

کتاب وہ روحانی مرکز ہے جو اپنے پر ستاروں کے ساتھ خاموشی ہی خاموشی میں افاده و استفادہ میں مصروف عمل ہے۔

کتاب وہ مرکز ہے جو آفتابِ علم کی پر نور شعائیں اور خوبصورت کرنیں انسان کے دل و دماغ تک پہنچانے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

کتاب ہی دنیا و آخرت کے تمام مشکل مسائل کا حل ہے۔

کتاب کی بدولت ہی قوموں نے اپنی تاریخ کو بدل ڈالا۔

کتاب ہی نے لوگوں میں انقلابی روحیں اور اچھے جذبات پیدا کئے۔

کتاب ہی وہ چشمہ صافی ہے جہاں انسان ذہن علم و دانش سے سیراب ہوتا ہے۔

متفرق

رخصت کرنے کے بعد اپنے مہمان کی شکایت نہ کر۔

بہادر مقابلے کے وقت آزمایا جاتا ہے۔

کبھی بھی اپنے ماں باپ اور استاذ کی شکایت نہ کر۔

بیوی کے سامنے اپنے بڑوں کی شکایت نہ کر۔

ماں باپ کا نافرمان اپنی اولاد کی نافرمانی کا منتظر رہے۔

بے موقع بولنے سے چپ رہنا بہتر ہے۔

بے عزتی کی زندگی سے موت بہتر ہے۔

بری صحبت سے دور رہنا بہتر ہے۔

سب سے اچھی خیرات معاف کر دینا ہے۔

سب سے اچھا نشہ خدمت خلق ہے۔

سب سے بڑا بہادر بدلہ نہ لینے والا ہے۔

مرد کی خوبصورتی اس کی فصاحت ہے۔

غیبت کو عمل کو کھا جاتی ہے۔

ماں باپ کا حکم چاہے نا گوار ہو قبول کرلے۔

نصیحت کی بات چاہے کڑوی ہو قبول کرلے۔

یتیم اور بیوہ کا مال کھانے سے پریشانی آتی ہے۔

خیرات سے مال میں کمی نہیں آتی۔

بحث کرنے میں جاہل سے شکست کھالے۔

فضول خرچی کرنے سے مفلسی آتی ہے۔

بے ادبی کرنے سے بدنصیبی آتی ہے۔

توبہ گناہ کو کھا جاتی ہے۔

غریب کی دعوت چاہے تکلیف دہ ہو قبول کرلے۔

تکبر علم کو کھا جاتا ہے۔

غصہ عقل کو کھا جاتا ہے۔

انصاف ظلم کو کھا جاتا ہے۔

جھوٹ رزق کو کھا جاتا ہے۔

دوست کو مصیبت کے وقت آزمایا جاتا ہے۔

امانت دار مفلسی کے وقت آزمایا جاتا ہے۔

بردبار کو غصے کے وقت آزمایا جاتا ہے۔

اپنی زبان کو ذکر الٰہی میں مشغول رکھو۔

خدا سے ڈرنے والے کی زبان گونگی ہو جاتی ہے۔

خاموش زبان سینکڑوں زبانوں سے اچھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *