سوئیڈن میں بچوں کو پٹائی کرنا جرم ہے۔ وہاں کے باشندے کسی بھی اجازت پر اپنے بچوں کو یا کسی اور کے بچوں کو نہیں مار سکتے۔

سارے پرندے اپنی بولیاں بولتے ہیں لیکن سارس وہ واحد پرندہ ہے جو بولتا نہیں اس لئے اس کو گونگا پرندہ کہتے ہیں۔

چار چہرے والی بلند ترین گھڑی، وہ گھڑی چاروں سمتوں میں بہت دور سے دیکھا جاسکتا ہے اسے نیو یارک سٹی کے بروکلین کے علاقے میں ولیمز برو سیونگ بینک کی عمارت پر نصب کیا گیا ہے۔ نیچے سڑک کی سطح سے یہ 430 فٹ اونچائی پر وقت بتاتی ہے۔

اب تک ضمانت کے لئے جو سب سے خطیر رقم طلب کی گئی ہے وہ ایک کھرب ڈالر ہے۔ 16 اکتوبر 1989 عیسوی کو میامی فلوریڈا امریکہ کی ایک عدالت نے مسلح ڈکیتی سے متعلق ایک مقدمے کے سلسلے میں جیفری ارش، جوآن مرکاڈو، یولنڈا کریوز اور ایلون کریوز سے یہ زر ضمانت طلب کی تھی۔ مقدمے کے چار وکلائے صفائی نے ضمانت کی رقم کم کرنے کی استدعا کی تھی۔ تاہم ان کی یہ درخواست رد کر دی گئی۔

ٹینا موڈوٹی نے 1925 عیسوی میں ایک تصویر کھینچی تھی۔ اس تصویر کا پلاٹینم پرنٹ نیویارک کے سوتھ بی اسٹور میں 17 اپریل 1991 عیسوی کو ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر ( تقریباً 42 لاکھ روپے ) میں فروخت ہوا۔

دنیا کا سب سے طویل فضائی ٹکٹ 39 فٹ ساڑھے چار انچ تھا اور یہ ٹکٹ چار ہزار 500 ڈالر کے عوض برسلز، بلجیم، کے ایم برونو لیونین کو جاری کیا گیاتھا۔ دسمبر 1984 عیسوی میں جاری کردہ اس ٹکٹ پر 80 ائیر لائنوں کے ذریعے 53 ہزار 303 میل کا سفر کیا گیا اور 109 مختلف مقامات پر مسافر نے مختصر قیام کیا۔

دنیا کا سب سے گہرا مقام ماریانہ ٹرنچ ہے۔ یہ بحر الکاہل میں واقع ہے۔ یہ مقام 35640 گز یا ساڑھے چھ میل سے بھی زیادہ گہرا ہے یعنی اتنا گہرا مقام کہ یہاں پر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی غرق ہو جائے گی۔

یہ ایک عجیب اتفاق ہے کہ امریکہ کا مشہور ادیب مارک ٹوئین 1835 عیسوی میں اس دن پیدا ہوا جب سیلی میں دم دار ستارۂ نظر آیا اور 75 سال بعد جب یہ ستارہ 1910 عیسوی میں دوبارہ ظاہر ہوا تو اسی شب اس کا انتقال ہو گیا۔

نیویارک کے ایک مصور جان بنوارڈ نے 1940 عیسوی میں ایک تصویر تین میل لمبے کینوس پر بنائی، یہ تصویر مکمل کرنے میں اسے چار سو دن لگ گئے۔ اس میں بارہ سو میل لمبے رقبے پر مناظر پیش کئے گئے۔

جاپان کے ایک بڑے شاپنگ سینٹر نے ایک اچھوتا اعلان کیا کہ وہ گھریلو عورتوں سے لال بیگ خریدنے کے لئے تیار ہے۔ لال بیگ یعنی کارکروچ عموماً باورچی خانوں میں پائے جاتے ہیں گو یہ کیڑے کاٹتے نہیں مگر انہیں دیکھ کر گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے، اسٹور والوں نے کمپنی کی شہرت کے لئے یہ اعلان کر دیا کہ جو عورت جتنے لال بیگ لائے گی وہ خرید لئے جائیں گے، اسٹور نے لال بیگ خریدنے کے لئے 38 ہزار روپے منظور کئے اور کم و بیش ایک لاکھ لال بیگ خریدے۔ صرف ایک خاتون نے ایک ہزار تین سو اکیاسی لال بیگ فروخت کئے۔

یہ بھی پڑھیں: دلچسپ و عجیب معلومات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *