Best Quotes In Urdu

Best Quotes In Urdu

Urdu Quotes

ہر نئے زمانے میں قرآن کی حقیقت آشکار ہوتی رہے گی۔

حدیث کے بغیر قرآن کا سمجھنا نا ممکن ہے۔

تقدیر پر ایمان رکھنا سب افکار و غموم کو دور کر دیتا ہے۔

زیادہ بولنے سے بڑھ کر انسان کے لیے کوئی چیز بری نہیں۔

مجلس میں بیٹھنے کا معزز طریقہ یہ ہے کہ قبلہ منہ ہو کر بیھٹا جائے۔

اے لوگوں اللّٰہ سے ڈرو اور طلب رزق می اعتدال سے کام لو۔

سفید کپڑے پہنو اس لئے کہ وہ زیادہ پاکیزہ اور اچھے ہوتے ہیں۔

آنکھ کی قدر نابینا سے اور آزادی کی قدر کسی غلام سے پوچھو۔

اخلاص کے بغیر بڑے سے بڑا عمل بھی بے کار ہے۔

تقویٰ کے بعد مومن کے لئے کوئی چیز نیک بیوی سے بہتر نہیں۔

لوگوں کے ساتھ برا گمان کرنے سے بچو۔

اپنا حساب کرلو اس سے پہلے کہ تمہارے حساب کیا جائے۔

زیادہ ہنسا مت کرو اس لئے کہ ہنسی کی کثرت دل کو مردہ کر دیتی ہے۔

ایسی بات نہ کہو جس سے کل معذرت کی ضرورت ہو۔

اوندھا لیٹنا اللہ تعالٰی کو نا پسند ہے۔

نماز اور صبر کے ساتھ اللہ تعالٰی کی مدد مانگو۔

جس شخص نے اپنے مال کی زکوٰۃ دی اس کے مال سے شر دفع ہو گیا۔

اپنے کھانے میں حلال کا اہتمام کرو تمہاری دعائیں قبول ہونے لگیں گی۔

قرآن کے سب سے اہم ادب یہ ہے کہ اس پر عمل کیا جائے۔

کارخانہ قدرت میں فکر کرنا بھی عبادت ہے

زبان کو بند رکھنے ۔۔۔ گھر میں ٹھہرنے ۔۔۔ اور گناہوں پر نادم ہونے میں نجات ہے۔

دنیا دارالعمل ہے لہٰذا کسی چھوٹی نیکی کرنے میں بھی سستی نہ کیجئے۔

تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم معیار حق ہیں اور ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔

پاؤں پھسل جائیں تو پھسلنے دو مگر زبان نہ پھسلنے دو۔

انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا غصہ ہے۔

بوڑھے کا مشورہ جوان کی طاقت بازو سے زیادہ مضبوط ہے۔

راز پوشیدہ رکھنا ۔۔۔ اپنی عزت بچانا ہے۔

سادگی ۔۔۔ ایمان کی علامت ہے۔

انسان کی قدر و منزلت علم کے اعتبار سے ہے۔

دنیا کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

سنت کے مطابق معتدل عمل بدعت کے بڑے سے بڑے مجاہد سے بہتر ہے۔

آخرت میں نامہ اعمال کے ترازو میں اچھے اخلاق سب سے زیادہ وزنی ہوں گے۔

بیوی کی جھوٹی تعریف کرنا جھوٹ نہیں۔

لڑنے جھگڑنے والا آدمی اللہ تعالٰی کو سب سے زیادہ نا پسند ہے۔

جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے وہ تیرا مخلص دوست ہے۔

خطرات و مشکلات کا اطمینان سے مقابلہ کرنا مردانگی ہے۔

حقیقی غلام وہ ہے ۔۔۔ جو اپنے جذبات کا غلام ہے۔

آدمی جب تک ذکر کرتا رہے شیطان سے محفوظ رہتا ہے۔

وقت کی قدر وہی لوگ کرتے ہیں جو زندگی میں لگن اور محنت سے کام کرتے ہیں

خاموشی غصہ کا بہترین علاج ہے۔

قضا پر راضی رہنا دنیا میں جنت ہے۔

محنت پسند طبائع کے لئے تمام مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔

حقیقی راحت خود داری خود اعتمادی اور خود مختاری پیدا کرنے میں ہے۔

مایوسی اور کامیابی ۔۔۔ اکٹھے نہیں رہ سکتے۔

تمہاری عقل ہی تمہاری استاد ہے۔

بچو کی پرورش رزق حلال کے ساتھ کرو۔

ہمیشہ کی ندامت یہ ہے کہ آدمی اللہ تعالٰی کو راضی کیے بغیر مر جائے۔

اپنی ضرورتوں کو محدود کردینا ہی دولت مندی ہے قناعت وہ سرمایہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔

جو زکوٰۃ روک لیتا ہے ۔۔۔ اس کے مال کی حفاظت روک لی جاتی ہے۔

نصیحت کا فائدہ یہ ہے کہ اسے سنو ۔۔۔ اور آگے بڑھاؤ۔

آدمی کی زندگی پر عقل مندی کی نہیں ۔۔۔ تقدیر کی حکمرانی ہوتی ہے۔

گھریلو جھگڑوں سے نجات کے لیے مجرب نسخہ یہ ہے کہ رہائش علیحدہ کرلی جائے۔

دنیا میں وہی پست ہیں جن کے دل پست ہیں۔

دنیا داروں کی دوستی معمولی بات سے ختم ہو جاتی ہے۔

خوشی انسان کو وہ کچھ نہیں سکھاتی جو غم سکھاتا ہے۔

بہترین دوست وہ ہے جو عیب کی اصلاح کر دے۔

اس بات کا یقین رکھو کہ جنہوں نے آپ کو بے سکون کیا ہے، وہ پرسکون ہونے کی جتنی بھی اداکاری کر لیں سکون میں وہ کبھی بھی نہیں رہ سکتے۔

کسی کی نرمی کو اس کی کمزوری نہ سمجھو، اگر وہ سر جھکا کے چلتا ہے تو صرف خدا کے خوف سے۔

خود کو ہمیشہ درست سمجھنے کا یقین انسان کو گمراہ کر دیتا ہے۔

سہنا نہیں سیکھیں گے تو درد ہوتا رہے گا۔

اخلاق یہ ہے کہ اللّٰہ کی رضا کے لئے اپنے مزاج کو بد اخلاق نہ ہونے دیں۔

ایک شخص بن کر نہ جیو بلکہ ایک شخصیت بن کر جیو کیونکہ شخص تو مر جاتا ہے اور شخصیت ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

جو انسان اللّٰہ کو ہر کام میں یاد کرتا ہے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا۔

درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے، دریا خود اپنی پانی نہیں پیتے، پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ دوسروں کے لئے جینا ہی اصل زندگی ہے۔

فکر نہ کریں لوگ بھول جائیں گے، مگر اللّٰہ تعالیٰ نہیں بھولتا، آپ کی نیکی نہ لوگوں کی زیادتی۔

عیش و عشرت کے لیے انسان نہیں ۔۔۔ یاد رکھ تو بندہ ہے مہماں نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *