Urdu Quotes

(62) بہترین اقوال

موت صرف ان قالبوں پر حملہ آور ہوتی ہے جو پہلے ہی زندگی سے خالی ہو۔

خوبصورتی، خوبصورت شخص کے عمل کا نام ہے۔

عقل کا ہر دریا بالآخر عشق کے سمندر میں جا ملتا ہے۔

حقیقی غلامی وہ ہے جس میں غلامی کا شعور مر جائے۔ وہ غلامی جس میں غلامی کا شعور زندہ ہو، آزادی کی ایک حالت کا نام ہے۔

دولت کی نمائش وہی لوگ کرتے ہیں جن کے پاس دولت کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔

بقاء کو فنا سے تعلق ہے کیونکہ بقاء کو اس کے بقا ہونے کی سند فنا سے ملتی ہے۔

کام ختم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے شروع کر دیا۔

میرے زاہد دوست! مت بھولو، تمہارا خدا گنہگاروں کا بھی خدا ہے۔

نیکی اس وقت ایک عبرت بن جاتی ہے جب اس میں غرور شامل ہو جائے۔

ایک یقین کے راستے کے سوا، تمام کے تمام راستے بند گلیوں میں کھلتے ہیں۔

غلطی کی اگر اصلاح ہو جائے تو وہ ایک تجزیہ کہلاتی ہے اور تجزیہ اگر غلط ہو تو بھی ایک تجزیہ ہی ہوتا ہے۔

آزادی کی کہانی یہ ہے کہ گناہ کرنے سے پہلے انسان کے پاس گناہ نہ کرنے کی آزادی ہوتی ہے۔

معلوم نہیں، راستہ غلط ہوتا ہے یا مسافر

برائی چھوڑنے کا طریقہ یہ نہیں کہ اسے برائی سمجھنا چھوڑ دیا جائے۔ برائی اگر زندگی سے نہیں نکل پاتی تو اسے کم از کم نیت سے ضرور نکال دینا چاہئے۔

جس نیکی کے لئے کوئی جواز ڈھونڈنا پڑے وہ برائی بھی ہو سکتی ہے۔

انسان جس دنیا میں بقا حاصل کرنے کی سوچ رہا ہے اس دنیا میں بقا صرف فنا کو حاصل ہے۔

راز افشا نہ کرنے کا اعلان، راز کے افشا ہونے کی پہلی قسط ہے۔

جانتے ہو سب سے بڑی بے وقوفی کیا ہوتی ہے؟ بے وقوفوں کے سامنے عقل کی بات کہہ دینا

میرا کوئی دوست نہیں اس لئے میرا کوئی دشمن نہیں۔

یہ تو ممکن ہے کہ ایک اصول سب کے لئے ہو لیکن یہ ناممکن ہے کہ سب اصول ایک کے لئے ہوں۔

گناہوں کی سزا کب ملے گی؟ یہ میں نہیں جانتا لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ہر گناہ ایک سزا ہے۔

دولت سے بے نیازی ایک دوسری دولت ہے۔

طاقتور کبھی مغرور نہ ہوتے، اگر کمزور طاقت کی پر ستش نہ کرتے۔

گفتگو ایسی رکھو کہ دل میں اتر جاؤ نہ کہ دل سے۔

مور اپنے پروں کو پھیلا کر رقص کرے اسی میں اس کی خوشی ہے، اسے کوے سے ضد نہیں ہونی چاہئے۔

جو شخص تنقید کا نشانہ بننے سے گھبراتا ہے وہ کبھی بھی اپنی پہچان نہیں بنا سکتا۔

ظالم کی رسی دراز ہوتی ہے لیکن وہ اللّٰہ کی پکڑ سے کہیں بھاگ نہیں سکتا۔

شرک کے بعد سب سے بڑا گناه والدین کی نافرمانی ہے۔

انسان کا شرف صورت سے نہیں سیرت سے ہے۔

سادگی … ایمان کی علامت ہے۔

بیوی کی جھوٹی تعریف کرنا جھوٹ نہیں۔

لڑنے جھگڑنے والا آدمی الله تعالی کو سب سے زیادہ نا پسند ہے۔ ( بخاری شریف )

جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے وہ تیر مخلص دوست ہے۔

سو سال کی عمر میں ایک لمحے کی غلطی انسان کا رخ مشرق سے مغرب کی طرف بدل دیتی ہے۔

کمینے آدمی سے دوستی نہ کرو کیونکہ گرم کوئلہ ہاتھ جلاتا ہے اور ٹھنڈا کوئلہ ہاتھ کالے کرتا ہے۔

حیوانات میں مکھی سب سے زیادہ حریص اور مکڑی سب سے زیادہ قناعت پسند ہے، پس الله تعالی نے مکھی کو مکڑی کی غذا بنا دیا۔

بری نظر چھوڑ دو خشوع کی توفیق ملے گی بیہودہ گوئی چھوڑ دو دانائی ملے گی۔

انکساری کا سہارا لے کر چلو ورنہ ٹھوکر کھا کر گر پڑوگے۔

لباس کے تین درجے ہیں ایک آسائش کا جو ضروری ہے دوسرا زیبائش کا جو جائز ہے اور تیسرا نمائش کا جو منع ہے۔

اے دوست ! تو اپنے اصل مکان کی طرف جارہا ہے لیکن سست رفتاری کے ساتھ اصل مکان کی طرف تو جانور بھی تیز چلتے ہیں۔

بغیر مصیبت کے کوئی نعمت چھن جائے تو بہت ملتی ہے۔

بعض اسلاف کے چراغ کے تیل کا خرچ زیادہ ہوتا تھا اور کھانے کا خرچ کم ہوتا تھا۔

بہت زیادہ کھا کر بیمار ہونے والوں کی تعداد قاقہ کشی سے بیمار ہونے والوں سے زیادہ ہے۔

حیرت ہے کہ انسان ہاتھ تو دنیا کے آگے پھیلاتا ہے مگر گلہ خدا سے کرتا ہے۔

جتنی محنت سے لوگ جہنم خریدتے ہیں اس سے آدھی محنت میں جنت ملتا ہے۔

انگریزی پڑھ کر دیندار بننا عربی پڑھ کر بے دین بننے سے بہتر ہے۔

جس طرح شہوت بغیر محل حرام ہے اسی طرح غصہ بھی بغیر محل حرام ہے۔

بزرگوں کا کلام نقل کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ دیکھو طوطا کیسے ہو بہو آدمی کی طرح بولتا ہے کیا وہ آدمی ہو جاتا ہے ہرگز نہیں۔

سچائی کی مشعل جہاں جلتی دیکھو فائده اٹھاؤ یہ نہ دیکھو کہ مشعل بردار کون ہے۔

مسلمان کو فائدہ نہ پہنچا سکو تو نقصان نہ دو خوش نہ کر سکو تو رنجیدہ نہ کرو۔

دل غیر سے خالی اور پیٹ حرام سے خالی ہو تو ہر اسم، اسم اعظم ہوتا ہے۔

دل سیاہ ہو تو چمکتی آنکھیں کچھ فائدہ نہیں دیتیں۔

جس دل میں غم نہ ہو جس گھر میں آرائش نہ ہو بگڑ جاتا ہے اسی طرح جس دل میں غم نہ ہو تو وہ بھی بگڑ جاتا ہے۔

نماز میں جی نہ لگنے کی وجہ ایسی ہے جیسے چمڑے کے کارخانے میں کام کرنے والا عطر کی دکان پر جائے تو اس کا دم گھٹنے لگتا ہے۔

جو عبادت دنیا میں مزہ نہ دے گی وہ آخرت میں کیا جزا دے گی۔

گناہ کو نہ دیکھو کتنا چھوٹا ہے بلکہ الله تعالی کی عظمت کو دیکھو کہ کسی کی نافرمانی کی جا رہی ہے۔

سچ کو باہر مت چھوڑیئے، اگر تم غلطیوں کو چھپانے کے لیے دروازے بند کرو گے تو سچ بھی باہر ہی رہ جائے گا۔

اخلاص یہ ہے کہ اپنی نیکیوں کو اس طرح چھپائے جس طرح برائیوں کو چھپاتا ہے۔

ساتھیوں کو چاہیے کہ لوگوں کو اللہ کی نعمتیں یاد دلائے تا کہ شکر کریں اپنے گناہ یاد دلائیں تاکہ توبہ کریں، نفس و شیطان کی عداوت یاد دلائیں تاکہ بچ سکیں۔

Love Quotes in urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *